بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیکسلا: خیبر میل کی ایک بوگی پل پر پٹڑی سے اتر گئی

کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل(Khyber Mail) بائی پاس کے قریب پل پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ریل گاڑی کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام متحرک ہوگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ دیگر بوگیاں ٹریک پر موجود رہیں۔

مزیدپڑھیں:کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔