بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ، بولنگ کوچ سمیت ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد کو ریلیز کیا گیا ہے۔

سات متبادل کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان 7 کھلاڑیوں میں پانچ کھلاڑیوں کو ابھی ٹیسٹ کیپ نہیں ملی جبکہ دو کھلاڑی ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، محمد عمران جونئیر ، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ متبادل کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی کا ارجنٹینا کی قومی فٹ بال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ سے پہلے انگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا گیا۔