بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرغستان، شہبازشریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کرغستان: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور تعاون کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کرغزستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے موجودہ صلاحیتوں اور مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغستان پہنچے تو کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عادلبیک قاسمالیف نے استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یکم ستمبر کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

شہباز شریف ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شریک مختلف ممالک کےرہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کےساتھ ایس سی او پلس اجلاس بھی یکم ستمبر کو ہوگا۔ شہباز شریف دوستمبرکو میزبان ملک کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر کرغزستان نور گوزوئچ ژاپاروف کی ملاقات ہوگی۔ پاک کرغز تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم اس ہفتے بشکیک میں ایک ہی مقام پرموجود ہوں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی کی شرکت کریں گے۔ روس، چین اور ایران کے صدور کی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:مکہ معاہدہ، سعودیہ میں سیکریٹریٹ کے قیام پراتفاق، سربراہی پاکستان کے حوالے، کانفرنس اعلامیہ

وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔