انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں افراتفری مزید بڑھ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا جبکہ کوچنگ اسٹاف میں بھی اہم ردوبدل کیا گیا ہے۔
محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان اور خرم شہزاد وہ پانچ کھلاڑی ہیں جو سیریز کے دوران میدان میں اتر چکے تھے جبکہ عامر جمال اور محمد اویس ظفر کو بھی انگلینڈ سے واپس بلا لیا گیا ہے حالانکہ دونوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا۔
کوچنگ سیٹ اپ میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:کپتان اور لیڈر میں یہی فرق ہوتا ہے، راشد لطیف کی بابر اعظم پر تنقید
وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کو بقیہ سیریز کے لیے ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پاکستان پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز سے شکست کھا چکا ہے۔
سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی کے فیصلوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں، کوچز اور سلیکٹرز کو مسلسل تبدیل کرنا ہی پاکستان کرکٹ کے مسائل کی بڑی وجہ ہے۔
انہوں نے مستقل مزاجی، منصوبہ بندی اور مضبوط ڈھانچے کو کامیابی کے لیے ضروری قرار دیا۔
Absolutely ridiculous decisions by the PCB-this is the reason they are in the mess they are because they constantly chop and change players,coaches and selectors and there in no stability!
Planning,stability and structure =Consistent performance!! https://t.co/LQzN94hf0Z— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) August 31, 2026
سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن اور بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پی سی بی کے فیصلوں پر شدید حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
What on this might planet am I reading about Pakistan making all these changes and sending players home etc…
It can’t be real?! Surely?!
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) August 31, 2026
Trust Pakistan cricket to do the unbelievable. Salman Agha, captain in the first test, dropped from the second, sent home before the third! Coach and bowling coach gone midway through a series. Senior keeper sent home. Replacements hoping to get visas in time, let alone be ready…
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) August 31, 2026
I think if you pick a squad of players to go to a country, and then after two predictable defeats against a team who are better than you, you send seven players home and sack the coach, then you should resign
— Ben Jones (@benjonescricket) August 31, 2026









