بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر علی حیدرکا مؤقف سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے اپوزیشن اتحادکے امیدوار علی حیدرگیلانی کا کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر مؤقف سامنے آگیا۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکرکے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن پراسیس پر ہمیں شدید اعتراضات تھے، ہمیں لگتا تھا کہ الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے، اس لیے ایسے الیکشن میں حصہ لینےکا کوئی فائدہ نہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ شب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکرکی نشست خالی ہوگئی تھی۔