بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رضوان اور امام الحق کے انتخاب پر پی سی بی کا سلیکٹرز کو نوٹس، جوب طلب ؟

لاہور: محمد رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹرز کو نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نوٹس پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سلیکٹرز کو نوٹس موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں محمد رضوان اور امام الحق کی سلیکشن کے معیار، کارکردگی اور اسکواڈ میں شمولیت کی واضح وجوہات طلب کی گئی ہیں۔

پی سی بی نے نوٹس میں کہا ہے کہ سلیکٹرز کی سفارشات کی بنیاد پر دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ میٹنگ منٹس کے مطابق سلیکٹرز نے 2 جون کو ہونے والے سلیکشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اور دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کی سفارش کی۔

مزید پڑھیں:27 ستمبر کو اسلام آباد فتح نہیں اپنے حقوق مانگنے آ رہے ہیں : بیرسٹر گوہر

پی سی بی نے سلیکٹرز سے دونوں کرکٹرز کے انتخاب کے معیار اور ان کی سفارشات کی وجوہات کی مکمل وضاحت طلب کرلی ہے۔