بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق وفاقی وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، ایک آزاد اور خودمختار ادارے کو دھمکیوں کے ذریعے ڈرایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود چیف الیکشن کمشنر کی تعریف کیا کرتے تھے، اب ایسا کیا ہوگیا کہ اسی چیف الیکشن کمشنر پر انکا اعتماد نہیں رہا؟

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحفظات کے باوجود پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔