اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم کا دوروزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیاگیا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور اے این پی بھی شریک ہوں گی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااور مشترکہ فیصلے کئے جائیں گے۔ نوازشریف کی ہدایت پروزیرخزانہ اور معاشی ٹیم اور انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پی ڈی ایم کے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر مایوسی کا اظہارکیاتھا۔ان کا کہناتھاکہ معاشی ٹیم کو زمینی حقیقت سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔
پی ڈی ایم کا دوروزہ سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع








