اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان کے نام خط میں لکھا کہ اعلی عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہیے۔
اٹارنی جنرل پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان کے نام خط لکھا اور جوڈیشل کمیشن کے حالیہ اجلاس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے 6 نکات پر مبنی خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہئیں، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں میرٹ کا خیال رکھناہوگا،کمیشن کے ارکان مجموعی طور پر اپنی سفارشات بھجوائیں۔
خط میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جسٹس سردارطارق سے مکمل اتفاق بھی کیا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے 5 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جسٹس سردار طارق سمیت 5 ججز نے چیف جسٹس کی 5 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔









