ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ(serhat-kilic) کو ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایاگیاہے۔
استنبول کے ضلع Kağıthane میں واقع اپارٹمنٹ میں اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی دوست نے مردہ حالت میں پایا،ان کی دوست اوزلم ای (پورا نام سامنے نہیں آیا) نے 51 سالہ اداکار کو گھر کے ایک کمرے کی کرسی پرمردہ حالت میں بیٹھے ہوئے پایا،خاتون 3 ستمبر سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی اوررابطہ نہ ہونے پرانہیں دیکھنے کے لیے وہاں پہنچی تھی اورانہوں نے ہی ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا۔
مزیدپڑھیں:لاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
طبی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر تصدیق کی کہ اداکار کا انتقال ہوچکا ہے،اوزلم ای نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ کو لمفک کینسر کا سامنا تھا۔
اداکار کی پراسرار موت کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے،حکام کی جانب سے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ موت کی حقیقی وجہ کا تعین کیا جاسکے۔
تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغازکرنےوالے سرحات مصطفیٰ کیلیچ 2014 میں فلم کچ یوکوسو نے کانز فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیتاتھا،اس کے بعد مختلف ٹی وی سریزمیں بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔









