امریکی شہر میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی کورنگی، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی
حکام کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا۔









