پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن ناملنے اور عملے کی مبینہ غفلت کے نتیجہ میں 20 بچوں کی ہلاکت کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
فیصلے میں عدالت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو بری کردیا،فیصلے میں بریت کی پہلی وجہ بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اورطبی ماہرین کی رائے نا ہونا بتائی گئی،جبکہ دوسری وجہ اندراج مقدمہ کیلئے پی ایچ سی کی سفارش نا ہونا قرار دی گئی۔
فیصلےمیں بتایاگیا ہےکہ پی ایچ سی ایکٹ 2010 کے تحت کسی ڈاکٹر کےخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پی ایچ سی کمیشن کی سفارش ہونا ضروری ہے جو اس کیس میں موجود نہیں جس پر دونوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:دورہ انگلینڈ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پرکھلاڑیوں کیخلاف انکوائری شروع
پولیس کےمطابق 20 بچوں کی اموات کا یہ مقدمہ 5 جولائی 2025 کو اس وقت درج کیاگیاجب وزیر اعلیٰ پنجاب نےاسپتال کا دورہ کیا اورلوگوں نےشکایات کے انبار لگا دیئے،جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں ملزمان کوموقع پر ہی گرفتار کروا دیا تھا ۔









