برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکرگئی،اسرائیل نے بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو 30 روز میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے برطانوی قونصل خانے کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،قونصل خانے میں تعینات برطانوی سفارت کاروں کی سفارتی منظوری بھی منسوخ کردی جائے گی۔
رپورٹ کےمطابق اسرائیل کا یہ فیصلہ برطانیہ کی جانب سے فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کیے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلے بُری خبر، جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
برطانوی حکومت نےفلسطینی علاقوں میں تشدد اور غیرقانونی آبادکاری میں ملوث متعدد اسرائیلی آباد کاروں کےخلاف پابندیاں عائدکی تھیں،جس کے بعد دونوں ممالک کےدرمیان سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔









