بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کاآل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس محمد شکیل منیر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے،پوری قوم ذہنی دباو میں مبتلا ہےڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گررہی ہے،انٹرنیشنل ڈونرز اور دوست ممالک پاکستان کی مدد کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کی ۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس محمد شکیل منیر کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت کو ایک بڑے طوفان کا سامنا ہے جو سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے،ہم کسی پولیٹیکل گیم کا حصہ نہیں ہےہم یہاں کسی پارٹی کی مخالفت یا حمایت کیلئے جمع نہیں ہوئے،ہمارا واحد مقصد پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہےسٹیٹ بینک نے لیٹر آف کریڈٹ پر پابندیاں لگانا شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 6 اگست بروز ہفتہ آل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں،تمام اہم سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو باضابطہ طورمدعو کرینگے۔خالد اقبال ملک نے کہا کہ معیشت کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے،ملک کی سلامتی اوت استحکام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،ہماری پریس کانفرنس بالکل غیر سیاسی ہوگی
موجودہ پولرائزیشن کو فوری ہم کرنےکی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو ایک پلیٹ فام پر جمع ہونے کی ضرورت ہے۔زبیر ملک نے کہا کہ ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کیلئے ہم سب کو آگے بڑھنا ہوگا،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی یہ۔کوشش غیر سیاسی ہےہمارا مقصد کاروبار، معیشت اور ملک کے مفاد کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں سب سے پہلے ہمیں آگے آنا ہوگاکانفرنس میں جو تجاویز اور سفارشات تیار کرینگے ان کو وفاق اور صوبائی حکومتوں کو بھیجیں گےسیاسی پارٹیاں دس سال کیلئے میثاق معیشت ہر دستخط کریں جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے لیکن معاشی پالیسیوں کا تسلسل چلتا رہنا چاہئے۔