بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیکساس میں پاکستانی شہری اشون پرمار کی فٹبال میں ٹاپ پوزیشن، امریکہ میں پاکستان اور تھر کانام روشن کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستانی شہری تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اشون پرمار نے فٹبال  میں ٹاپ پوزیشن لیکر امریکہ میں پاکستان اور تھر کانام روشن کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق صحرائے تھر میں تعلیم کے چراغ روشن کرنےوالی شخصیت سائیں اجیم داس کے پوتے ڈاکٹر ابھیمن پرمار کے نوجوان فرزند اشون پرمار نے امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فٹبال کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن لیکر امریکہ میں پاکستان اور تھرپارکر کانام روشن کردیا ہے۔ اشون پرمار کی کامیابی پر امریکہ میں مقیم نامور سماجی رہنماڈاکٹر ابھیمن پرمار کےگھر جشن کا سماں ہے۔

ڈاکٹر ابھیمن نےعمرکوٹ کے صحافیوں کو ٹیلیفون پر بتایا کہ اشون پرمار کی اس شاندار پرفارمنس نے ہمارے  اپنے وطن پاکستان اور تھر کا امریکہ میں نام روشن کیاہے ، ہمیں اشون پرمار کی اس شاندار پرفارمنس پر بہت خوشی ہے ہمیں اپنے بچے پر فخر ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ ڈاکٹر ابھیمن پرمار کاتعلق تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں تگو سر سے ہیں ڈاکٹر ابھیمن پرمار گذشتہ تیس سال سے امریکہ میں مقیم ہے.