بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد بابر اعظم کا مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم(Babar Azam) نے انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد اپنے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے بطور گیسٹ پلیئر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ طویل فارمیٹ کے لیے اپنی فارم اور ردھم برقرار رکھ سکیں۔

اس درخواست کے بعد پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ یہ انتظام کیا۔

بابر اعظم دسمبر 2022 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بنا سکے۔ 2023 سے اب تک 39 اننگز میں ان کی اوسط صرف 30.43 رہی ہے جبکہ اس دوران وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بنا سکے۔


ان کی آخری ٹیسٹ سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں 161 رنز کی تھی۔

سابق کرکٹرز کی جانب سے بابر کی تکنیک اور خاص طور پر شارٹ بال کے خلاف مشکلات پر بھی تنقید کی جاتی رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔

بابر نے آخری مرتبہ 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کو قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل جتوایا تھا۔

او جی ڈی سی ایل کے لیے بابر کی شمولیت اہم قرار دی جا رہی ہے جبکہ فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر عامر جمال بھی ایم آئی ٹی ایس کے لیے بطور گیسٹ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔