بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے اعادہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ یہ بات انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کہی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان کی حالت اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:’اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ مگر پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو‘، سہیل آفریدی کی جعلی گرفتاری پر لوگوں کا ردعمل
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا موثر حل ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی ترقی، عوامی مسائل کے ازالے اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کی بہتری اور استقکام کے لیے تمام تر وسائل اور کوششیں کارآمد بناتی رہے گی۔