بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2 ماہ کے اندر انتخابات ہوں گے، تیاری کرلیں: عمران خان، ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دے دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 6سے 8ہفتے میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے ۔اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں۔ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتے میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔

عمران خان نے کہا کہ تنظیمیں مکمل کی جائیں تا کہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔ 25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا۔ مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی۔ سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔