کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری نے افغان مہاجرین(Afghan Refugees) کی واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ افغان مہاجرین کو ان کے وطن افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے جب کہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی ہوئی ہے۔
تاہم اس وقت بھی کوئٹہ میں تقریباً 23 ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے متعلقہ ادارے کارروائیاں کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپس جانے کے بعد دوبارہ پاکستان آنے والے افغان مہاجرین سے متعلق محکمہ داخلہ سے ہدایات لی جائیں گی۔
اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری نے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے اور افغان مہاجرین کے دوبارہ آمد کی صورت میں قانون اور حکومتی پالیسی کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔









