بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی

غزہ(Gaza) میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور  جنگ کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ خدشات ہیں کہ جاری حملے میں شہید فلسطینیوں کی حتمی گنتی مکمل ہونے پر یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔