بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی کوہاٹ واقعے میں شہید پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ (Attaullah Tarar) نے کوہاٹ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم اللہ (Faheemullah) کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

فہیم اللہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے، جو کوہاٹ واقعے میں شہید ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید کے والد اکرام اللہ سے ملاقات کی اور فہیم اللہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداء نے ملک کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے شہید فہیم اللہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما صادق رضا بھی موجود تھے۔