بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ؛ ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

کراچی: (ہیلتھ ڈیسک)  صوبہ سندھ  میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر سمیت کراچی میں آلودہ پانی اور گندگی کے سبب ڈائریا اور پیچش کی وبا پھیل گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں ماہ جولائی میں  ڈائریا کے پانچ سال سے کم عمر بچوں میں 42 ہزار 845 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں پانچ سال سے زائد عمر کے افراد میں 49 ہزار 419 کیسز جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں پیچش کے 4 ہزار 656 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی  ڈائیریا کے میں یومیہ 3 تا 4 ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ کراچی میں 20 مارچ تا 31 جولائی  پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 11 ہزار 409 بچے ڈائریا سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ 20 مارچ تا 31 جولائی کراچی میں پانچ سال سے کم عمر 24 ہزار 132 بچے پیچش سے متاثر ہوئے جبکہ 5 سال سے زائد عمر کے 32 ہزار 762 افراد کو  پیچش ہوئی۔