امریکا میں وزن کم کرنے اور ذیابیطس کے علاج کیلئے مقبول ہونیوالی جی پی ایل ون اودیات سے لوگ بینائی سے محروم ہونے لگے۔ ادویات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف نوے سے زائد افراد نے مقدمات دائر کردیئے۔
متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے نی اون نامی نایاب بیماری لاحق ہوئی ۔ جسے آنکھ کا فالج بھی کہا جاتا ہے اور یہ بیماری مستقل بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ابھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ جی پی ایل ون ادویات ہی اس بیماری کی وجہ بنتی ہیں۔ بعض مطالعات میں خطرے میں معمولی اضافے کی نشاندہی ہوئی جبکہ دیگر تحقیقات میں کوئی واضح تعلق سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
یورپی ادویات ایجنسی کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں میں ہر دس ہزار جی پی ایل ون استعمال کرنے والوں میں سے تقریباً ایک کو بینائی کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔








