بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جعلی سموں کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان : (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی سموں کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کا گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ سائبر کرائم سرکل ڈی آئی خان نے کرک میں ایک ٹیلی کام فرنچائز پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جعلی سلیکون فنگر پرنٹس کے ذریعے سموں کو غیر قانونی طور پر ایکٹیو کرنے میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ دوران چھاپہ ملزمان کے قبضے سے 2800 سے زائد جعلی فنگر پرنٹس، سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی طور پر ایکٹیویٹ شدہ سمز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان جعلی سلیکون انگوٹھوں کو سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں استعمال کرتے تھے، سلیکون عام طور پر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عمران خان اور سعد خٹک کے خلاف پیکا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔