بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چلڈرن ہسپتال بوائز ہاسٹل میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں، ترجمان

لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے بوائز ہاسٹل کی پانچویں منزل پر لگنے والی آگ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ آگ کمرہ نمبر 511 میں لگی جس پر 5 منٹ کے اندر ہی قابو پا لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بوائز ہاسٹل کی پانچویں منزل کے کمرہ نمبر511 میں پیش آیا،کمرے میں نصب پرانے ایئر کنڈیشنر میں آگ لگی۔

آگ اے سی کے نیچے کی جانب لگے پردوں تک بھی پھیل گئی، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئےتقریباً 3 سے5 منٹ کےاندر آگ پر قابو پالیا، آگ پر قابو پانے میں ریسکیو 1122 کی مدد درکار نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

واقعے کے دوران کافی مقدار میں دھواں پیدا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا،پرانے ایئرکنڈیشنر کےعلاوہ کسی اور چیز کونقصان نہیں پہنچا۔