بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین گیمز: پاکستان کے انصر اقبال لانگ جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز کے لانگ جمپ ایونٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑی انصر اقبال نے فائنل میں رسائی پالی۔

انصر اقبال نے سات عشاریہ دو آٹھ میٹر جمپ کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، یہ وقت ان کا پرسنل بیسٹ بھی بن گیا۔ لانگ جمپ فائنل پیر کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان والی بال ٹیم نے قازقستان کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ پچیس سولہ اور پچیس بائیس سے اپنے نام کیے۔

تیسرے سیٹ میں قازقستان نے پچیس سترہ سے کامیابی کے ساتھ کم بیک کیا جبکہ چوتھے سیٹ میں پاکستان نے پچیس بیس سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ تین ایک سے جیت لیا۔

مزید پڑھیں:ایپل انٹری لیول آئی پیڈ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ پیر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔ شوٹنگ کے پچیس میٹر ریپڈ فائر میں رابعہ کبیر چوالیس شوٹرز میں سےاکتالیس ویں نمبر پر رہیں۔