چمن(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چمن کے دوران سیلاب سے متاثرہ ایک بچے نے علاقے میں تعلیمی سہولت کے فقدان کی شکایت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خواہش ظاہرکردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے حکومت سے بچے کی خواہش پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے چمن ایک بچے سے کہاکہ وہ ان کے ساتھ موجود وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کواپنے مسائل بتائیں جس پر بچے نے شکایت کی کہ ان نے علاقے میں تعلیم کی سہولت نہیں ہے ،میری خواہش ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کروںتاکہ اپنے معاشرے کی خدمت اور غریب لوگوں کی مدد کروسکوں۔بچے یہ بھی شکایت کی کہ علاقے کے سرکاری سکول کے اساتذہ وقت کی پابندی نہیں کرتے ،سکول میں کوئی اصول یا ضابطہ نہیں طلبا کی جب مرضی ہوتی ہے آتے ہیں اور جب مرضی ہو چلے جاتے ہیں۔بچے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے حوالے سے بچے کی خواہش پوری کرنے کے لئے اقدامات کرے۔نامور صحافی غریدہ فاروق نے بھی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ اس بلوچ بچےکی ایک ہی خواہش ہےاس نے اچھی تعلیم حاصل کرنی ہے۔گھربارسب سیلاب میں ڈوب گیا،اس بچےکے بنیادی انسانی حقوق پورےکرنےمیں ریاست 75سالوں سے ناکام کیوں رہی۔انہوں نے لکھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ بلوچستان کا دکھ بانٹ کر ریاست کا معمولی سا قرض اور فرض ادا کیا ہے؛ بہت کرنا باقی ہے۔
اس بلوچ بچےکی ایک ہی خواہش ہےاس نے اچھی تعلیم حاصل کرنی ہے۔گھربارسب سیلاب میں ڈوب گیا؛اس بچےکے بنیادی انسانی حقوق پورےکرنےمیں ریاست 75سالوں سے ناکام کیوں رہی۔۔۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ بلوچستان کا دکھ بانٹ کر ریاست کا معمولی سا قرض اور فرض ادا کیا ہے؛ بہت کرنا باقی ہے pic.twitter.com/0VZyyWcZWU— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) August 1, 2022








