بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی خدشات، پنجاب میں کھلی جگہوں پر ڈرون اڑانے پر 30 روزہ پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں کھلی جگہوں پر ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی، مخصوص مقاصد کیلئے تحریری اجازت ضروری قرار۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں مقررہ مدت کے دوران کھلی جگہوں پر ڈرونز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کے دوران کھلی جگہوں پر ڈرون اڑانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر منعقد ہونے والی تقریبات کی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا تقریب کے منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔ اس حوالے سے ایونٹ آرگنائزرز کو ڈرون کے استعمال کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈرون کے استعمال پر عائد پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی سطح پر ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹیز‘‘ بھی قائم کردی ہیں جنہیں مجاز ڈرون آپریشنز کے لیے تحریری اجازت جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص مقاصد کے لیے ڈرون کے محفوظ استعمال کی اجازت تحریری طور پر دی جاسکتی ہے۔ ان مقاصد میں زرعی، آبپاشی اور تحقیقی سرگرمیاں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق متعلقہ ضلعی کمیٹی کی تحریری منظوری کے تحت ہونے والے ڈرون آپریشنز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرون کے استعمال پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن صوبے کے مختلف اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر کے ٹیکس اقدامات: پی ایم اے کا کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر، محکمہ قانون، محکمہ اطلاعات، ڈویژنل کمشنرز، لاہور پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور اسپیشل برانچ کو ارسال کیا گیا ہے۔ ریجنل پولیس افسران، ڈپٹی کمشنرز اور سٹی و ضلعی پولیس افسران کو بھی نوٹیفکیشن کی نقول فراہم ۔