بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرضی کرائم کہانی کی اسکرپٹنگ کیلئے اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا

این سی سی آئی اے نے نوجوان کو مبینہ طور پر اپنے والد کی فرضی توہین پر ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ کار اے آئی سے پوچھنے پر حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے نوجوان کی سرگرمیوں کے بارے میں این سی سی آئی اے کراچی کو آگاہ کیا،جس کے بعد این سی سی آئی اے نے نوجوان کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے سے تحویل میں لے لیا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے نوجوان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔دوران تفتیش نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک فرضی کرائم اسٹوری کی اسکرپٹنگ کے لیے اے آئی سے مدد حاصل کررہا تھا اوراسی سلسلے میں اس نے ٹریفک اہلکار کے قتل کے طریقہ کار سے متعلق سوال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:اے ڈی بی کیئرک پروگرام کے 25 سال مکمل، 60 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری

نوجوان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کے والد کی توہین کا حقیقت میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور یہ صورتحال فرضی کرائم کہانی کاحصہ تھی۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد نوجوان کو رہا کردیا گیا۔