بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق مس انڈیاو سوشل میڈیا انفلوئنسر ’’نِدھی تیواری‘‘ کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

سابق مس انڈیا وسوشل میڈیا انفلوئنسر ’’نِدھی تیواری ‘‘ کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی سے تعلق رکھنے والی نِدھی ہفتے کے روز بھوسا موڑ کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ اہل خانہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

رپورٹس کے مطابق نِدھی کے فیس بک پر تقریباً 9 لاکھ اور انسٹاگرام پر تقریباً 7 لاکھ فالوورز تھے۔ ان کی پوسٹس پر ہزاروں ردعمل آتے تھے جبکہ بعض ویڈیوز کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

تیواری ماڈلنگ اور اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے سرگرم تھیں اور فیس بک و انسٹاگرام پر مجموعی طور پر تقریباً 16 لاکھ افراد انہیں فالو کرتے تھے۔ وہ ماڈلنگ، تقریبات اور ڈیجیٹل مواد کے ذریعے تفریحی صنعت میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہی تھیں اور اداکاری و فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خواہش رکھتی تھیں۔

پولیس نے واقعے کی وجوہات اور حالات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، نِدھی کی موت سے قبل کے حالات بھی پولیس کی تفتیش کا حصہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کی شام وہ فون پر کسی سے بات کررہی تھیں۔ پولیس نے تاہم واضح کیا ہے کہ اس گفتگو یا کسی اور واقعے کو ان کی موت کی وجہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔

تحقیقاتی ٹیم نِدھی کے فون کال ریکارڈ، ڈیجیٹل سرگرمیوں اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ موت سے پہلے پیش آنے والے واقعات کی مکمل تصویر سامنے آسکے۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے افسران کا پرائیویٹ افراد کو فرنٹ مین بنانے کا انکشاف

موروا تھانے کے انچارج ڈاکٹر گیانیندر سنگھ کے مطابق پولیس اہل خانہ، جاننے والوں اور نِدھی سے وابستہ دیگر افراد سے بھی معلومات حاصل کررہی ہے۔ تاحال موت کے محرکات سے متعلق کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔