بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھاریاں، پاکستان ایکسپریس حادثے کا شکار، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافرٹرین پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔یاد رہے ٹرین صبح 6 بجے راولپنڈی اسٹیشن سے کراچی کےلئے روانہ ہوئی تھی۔

واقعے کے بعد مسافر پریشان ہوگئے، ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی سے اترنے والی بوگی کو علیحدہ کر کے ٹرین کو کراچی کےلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں 73 سال کے دوران ٹرین حادثات میں ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

ملکی تاریخ کا پہلا بڑا ٹرین حادثہ 1953ء میں جھمپیر کے قریب واقعہ ہوا جس میں 200 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے اگست 2025 میں ڈی ایس ریلویز کو نیا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

نئے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ بریکنگ سسٹم میں خرابی والی کوچز مال گاڑی یا مسافر ٹرینوں کیساتھ لگانے پر پابندی عائد ہوگی۔صرف مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلیئر ہونے والی کوچز ہی استعمال کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:مسلسل 3 دن گراوٹ کے بعدسو نا پھر مہنگا، ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ایسی کوچز ٹرین کے ساتھ نہیں لگائی جائیں گی جن کو روکنے میں دشواری کا سامنا ہو،متعلقہ ڈیپارٹمنٹ گاڑی روانہ کرنے سے پہلے بریکنگ سسٹم لازمی چیک کرے گا۔