بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق

سعوی عرب(Saudiarabia) میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کی تیز رفتار گاڑی اچانک اپنے راستے سے ہٹ گئی اور دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دوسری گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔

مزیدپڑھیں:کراچی، انوکھی واردات، ایونٹ آرگنائزر 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون لے اڑا

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع پر حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔