بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (Marco Rubio) نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں موجود ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود تھا، تاہم امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے وفد کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

مزیدپڑھیں:فارم ہاؤس سے لڑکیوں کے موبائل لے کر بھاگنےکا واقعہ، مرکزی ملزم کی زیر استعمال سم کسی اور نام پر نکلی

رپورٹس کے مطابق قطری ثالثی کی کوششیں بھی کسی پیش رفت کے بغیر ناکام ہوگئیں۔ ان کوششوں میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی (Abbas Araghchi) سمیت دیگر حکام بھی شامل تھے۔

ایرانی وفد کی امریکا میں موجودگی اور قطری ثالثی کے ذریعے رابطوں کے باوجود فریقین کے درمیان کسی قابلِ ذکر پیش رفت نہ ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ ہدایت سامنے آئی ہے۔