بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈینو موریا گھپلے کے الزام میں گرفتار

ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے بالی ووڈ کے معروف اداکار ڈینو موریا کو65 کروڑ 54 لاکھ روپے کے مبینہ ’مٹھی ریور ڈی سلٹنگ اسکام‘ کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی ٹیم نے ڈینو موریا کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر تقریباً 8 گھنٹے طویل تفتیش اور سنسنی خیز پوچھ گچھ کی، جس کے بعد ثبوت ملنے پر انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ کیس ممبئی کی مٹھی ندی کی صفائی اور کنٹریکٹس کی تقسیم میں ہونے والے 65 کروڑ 54 لاکھ روپے کے مبینہ گھپلے سے متعلق ہے، جس میں ڈینو موریا کی مالی شمولیت کے شواہد ملے ہیں۔

گرفتاری کے بعد ڈینو موریا کو طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے ڈینو موریا کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔