جنوبی افریقی کرکٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس(Lhuan-dre Pretorius) نے مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب بڑے انفرادی سکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
20 سالہ پریٹوریئس نے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنرپریٹوریئس نے اپنی 188 رنز کی دھواں دار اننگز کے دوران 13 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔
پریٹوریئس ٹی ٹونٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بننے سے صرف 12 رنز دور رہے۔
تاہم ان کی شاندار اننگز نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف کرس گیل کی ناقابلِ شکست 175 رنز کی اننگز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
مزیدپڑھیں:ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارتی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف
اس کے ساتھ ہی پریٹوریئس مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
پریٹوریئس کی غیر معمولی اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے 3 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، جو سی ایس اے ٹی ٹونٹی چیلنج کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
مینز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑے انفرادی سکوربنانے والوں میں لوہان ڈرے پریٹوریئس: 79 گیندوں پر 188ر رنز ناٹ آؤٹ۔
کرس گیل : 66 گیندوں پر 175 رنز ناٹ آؤٹ۔،ایرون فنچ: 76 گیندوں پر 172 رنز،کرن بیر سنگھ : 57 گیندوں پر 164 رنزاورحمزہ خان : 65 گیندوں پر 164رنز ناٹ آؤٹ شامل ہیں۔









