بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوگل میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرادیا گیا

نئی اپڈیٹ میں زیادہ استعمال ہونے والے آپشنز کو ایک ہی مینو میں نمایاں کیا گیا ہے۔گوگل میسجز نے یکم اکتوبر 2026 سے صارفین کے لیے نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا، جس کا مقصد پیغامات کے استعمال کو مزید آسان بنانا ہے۔

نئی اپڈیٹ میں زیادہ استعمال ہونے والے آپشنز کو ایک ہی مینو میں نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ مینو لائٹ اور ڈارک، دونوں موڈز میں بہتر انداز سے کام کرتا ہے جبکہ لینڈ اسکیپ اسکرین پر بھی اسے استعمال کرنا آسان بنایا گیا ہے۔

اپڈیٹ کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ صارف اب پورا پیغام کاپی کرنے کے بجائے اس کے کسی مخصوص حصے کو منتخب کرکے کاپی کرسکیں گے۔

کسی پیغام کو لانگ پریس کرنے پر تصاویر کے لیے ری مِکس، جبکہ ریپلائی، فارورڈ، کاپی، اسٹار، ڈیلیٹ، سلیکٹ مور اور انفو سمیت مختلف آپشنز دکھائی دیں گے۔ تصاویر کے لیے سیو کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

پیغام کے کسی حصے کو منتخب کرنے پر الگ مینو سامنے آئے گا، جس میں کاپی، ترجمہ اور سلیکٹ آل کے آپشنز شامل ہوں گے۔

تازہ ترین پیغام کو منتخب کرنے پر اینیمیشن اور ہلکی وائبریشن بھی ہوگی، جبکہ منتخب پیغام اسکرین کے درمیان میں آ جائے گا تاکہ صارف آسانی سے شناخت کرسکے کہ کون سا پیغام منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:فرانس میں طلبا سڑکوں پر، پولیس سے جھڑپوں میں ہزاروں افراد گرفتار

اگر نئے فیچرز فون میں نظر نہیں آرہے تو گوگل میسجز کو فورس اسٹاپ کرکے دوبارہ کھولنے سے اپڈیٹ فعال ہوسکتی ہے۔