بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(Ishaq Dar) سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر، پاکستانی قونصل جنرل اور سعودی شاہی پروٹوکول کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے امن و خوشحالی، پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اسحاق ڈار نے جبلِ احد کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے غزوۂ احد کے شہدائے کرام کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے دعا کی۔

مزیدپڑھیں:سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والے اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔