اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف زراری کے درمیان جلد دوبارہ ملاقات کا امکان ہے، جس دوران گورنر راج یا ایمرجنسی سمیت دیگر آئینی آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی، آئینی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ گورنر راج یا ایمرجنسی سمیت مختلف آئینی آپشنز پر مشاورت متوقع ہے۔
وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی کا فیصلہ صدر اور رفقاء کی مشاورت سے کریں گے،ملاقات میں لانگ مارچ پر وزیراعلیٰ کے مؤقف اور صوبائی معاملات پر مشاورت ہوگی،صدر اور وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
صوبے میں جاری سیاسی کشیدگی اور لانگ مارچ کے ممکنہ اثرات پر بھی غور ہوگا، وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کی ناکامی کے اثرات پر مشاورت ہوگی۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کے گردشی قرض پر تحفظات، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے سبسڈی خاتمے کی تجویز
مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا،خیبرپختونخوا میں ممکنہ آئینی اقدامات کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔









