پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیزیر کیلئے اور ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رہیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر ، دوسرا 11 اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد ، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز ، محمد عمران رندھاوا ، خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ اور صائم ایوب بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی، ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔
16 رکنی ون ڈے سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے، ون ڈے سکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس ، بابر اعظم ، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری ، حارث رؤف ، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ ، سعد بیگ ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم 16 رکنی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے، مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ جبکہ منصور امجد فیلڈنگ کوچ مقرر کیئے گئے ہیں۔نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔
مزید پڑھیں:صدر زرداری، وزیراعظم ملاقات جلد متوقع، گورنر راج یا ایمرجنسی پر مشاورت ہو گی
راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جبکہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کر دیئے گئے ۔









