اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس(António Guterres) تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کریں گے، خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:لانگ مارچ کے شرکاء کرک سے کوہاٹ پہنچ گئے
حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بریفنگ میں بھی شریک ہوں گے، دورہ اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان 6 سے 8 اکتوبر تک ہوگا، انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔









