حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے ۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعا ت کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 7 اکتوبر کیلئے ہوگا۔
فیول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا، اوگرا









