بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کو پہنچائی۔

ذرائع کے مطابق مولانا کے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جو تاحال زوم پر جاری ہے جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا نےحکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی کی بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں:کینڈا، دہائیوں پہلے گم ہونے والا بٹوہ مالک کو 51 سال بعد واپس مل گیا

واضح رہے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے رانا ثنااللہ اور اسپیکر ایازصادق، طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔