بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنگ حسن نے سامعہ حجاب پر کیا الزام لگا دیا؟

نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو ’تماشہ 5‘ کے امیدوار اور ریپر کنگ حسن(King Hassan) نے سامعہ حجاب پر عورت کارڈ کھیلنے کا الزام لگا دیا۔

کنگ حسن ‘تماشہ’ کے ریپر اور امیدوار ہیں جو دیے گئے ٹاسکس میں اپنی مستقل کارکردگی کی بدولت شو میں طویل عرصے تک موجود رہے۔

مقابلے سے باہر ہونے سے قبل وہ کافی عرصے تک وہاں ٹھہرے رہے اور بعد ازاں انہوں نے ایاز سموں کو انٹرویو دیا۔

کنگ حسن نے سامعہ حجاب کے ساتھ ہونے والی لڑائی کے بارے میں بات کی اور اپنا مؤقف واضح کیا۔

مزید پڑھیں:ایمرجنسی کی تیاری مکمل اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات۔۔ شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ سامعہ ہی تھیں جنہوں نے ان کے دانتوں اور دیگر چیزوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جب انہوں نے جواباً بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ ان پر آواز بلند کر رہے ہیں اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ ایک خاتون پر چیخ رہے ہیں۔

کنگ حسن کا کہنا تھا کہ وہ ‘عورت کارڈ’ استعمال کر رہی تھیں جبکہ وہ گھر میں سب کے ساتھ یکساں سلوک کر رہے تھے۔ ان کے مطابق سامعہ کا رویہ غلط تھا اور وہ محض ان کے طعنوں کا جواب دے رہے تھے۔

کنگ حسن نے مزید انکشاف کیا کہ یہ بات سچ ہے کہ سامعہ حجاب رات کو ہی منصوبہ بندی کرتی تھیں اور ہدف (ٹارگٹ) طے کرتی تھیں کہ اگلے دن کس سے لڑنا ہے اور پھر وہ اس شخص کو اشتعال دلاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی ایک بار سوچا تھا کہ وہ بھی اسی انداز میں جواب دیں لیکن یہ میری شخصیت کا حصہ نہیں ہے۔