بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کےملک دشمنوں سے رابطے ہیں، خواجہ آصف کاالزام

وزیر دفاع خواجہ آصف(Khawaja asif) نے تحریک انصاف پر پاکستان دشمنوں سے رابطے ہونے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاکستان کے دشمنوں سے رابطے ہیں، یہ بھتے کی شکل میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاکستان دشمنوں سے رابطوں اور بھتے کے شواہد موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7خارجی ہلاک

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ٹی ٹی پی کے ساتھ سیٹ ہیں۔ ہمارا ایک صوبہ ان کا یرغمال بنا ہوا ہے، صوبائی حکومت ان کے ساتھ ملی بھگت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون سی روایت ہے کہ جب اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کے دارالحکومت پر دھاوا بول دو، ہم ایسے گروہ سے ڈیل کر رہے ہیں، جن کی نیتیں ٹھیک نہیں۔