فارمولا ون(Formula One) کی سنگاپور گراں پری میں ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا جب ٹریک پر چھپکلی کی اچانک آمد نے تیز رفتار کاروں کو روکنے پر مجبور کردیا تھا۔
یہ واقعہ 2024 میں سنگاپور گراں پری کی آخری پریکٹس کے دوران پیش آیا جب ایک چھپکلی مرینا بے اسٹریٹ سرکٹ پر آگئی۔
ٹریک پر تیزی سے دوڑتی گاڑیوں کے باعث حفاظتی خدشات پیدا ہوئے جس پر ریس حکام نے ریڈ فلیگ دکھا کر سیشن روک دیا اور تمام گاڑیوں کو پٹ لین میں واپس بھیج دیا۔
اس غیر متوقع صورتحال پر ڈرائیور جارج رسل بھی حیران رہ گئے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت کو ایک مسخرے ’’کنٹینر باز‘‘ نے یرغمال بنایا ہوا ہے :عظمیٰ بخاری
انہوں نے اپنی مرسڈیز ٹیم سے ٹریک پر موجود چیز کے بارے میں پوچھا۔ جب انہیں بتایا گیا کہ وہاں چھپکلی ہے تو انہوں نے حیرت سے کہا، ’کیا؟ یہ تو ڈریگن لگ رہا ہے!‘
دریں اثنا، مارشلز نے چھپکلی کو پکڑنے کی کوشش کی جبکہ ڈینیئل ریکارڈو اس منظر سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔
بالآخر چھپکلی کو بحفاظت ٹریک سے ہٹا دیا گیا اور پریکٹس دوبارہ شروع ہوگئی۔
سنگاپور سرکٹ پر ایسا واقعہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا تھا۔ 2016 میں بھی میکس ورسٹاپن نے ٹریک پر ایک بڑی چھپکلی دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا تھا، تاہم اس وقت سیشن روکنے کی نوبت نہیں آئی تھی۔









