بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی(Dhruv Rathee) کو نئی دہلی میں مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھروو راٹھی الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل کے خلاف جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے والے تھے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے گروگرام میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں دہلی جانے سے روکا، تاہم انکار کرنے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد: اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش ملنے کا معاملہ، دردناک کہانی سامنے آگئی
احتجاج کی منتظم جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اختلافی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دیا۔
دوسری جانب احتجاج کے پیشِ نظر دہلی میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ میٹرو اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔









