بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ میرا کو کینیڈا میں گھنٹوں تفتیش کے بعد واپس امریکا بھیج دیا گیا

معروف پاکستانی فلمی اداکارہ میرا کو کینیڈین امیگریشن حکام نے نیگرا بارڈر پر روک کر کئی گھنٹے تک تفتیش کی، جس کے بعد انہیں واپس امریکا بھیج دیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ وہ نیویارک سے ایک شو میں شرکت کے لیے کینیڈا جا رہی تھیں کہ امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا۔

اداکارہ کےمطابق انہیں خود معلوم نہیں کہ کینیڈا میں داخلے سے کیوں روکا گیا اور واپس امریکا کیوں بھیجا گیا،وہ اس معاملے کے حقائق جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

میرا نےبتایا کہ کینیڈین امیگریشن حکام نےانہیں واپس بھیجنے سے قبل بنیادی نوعیت کے سوالات کیے،انہیں شبہ ہےکہ شاید کسی نے انکے خلاف بدنیتی پر مبنی شکایت درج کروائی ہو۔

مزید پڑھیں:‘دنیا بھر میں ڈیزل ریکارڈ سستا ہوگا’، ٹرمپ نے روس سے معاہدہ کر لیا

اداکارہ اس سےقبل کیلگری کا دورہ بھی کر چکی ہیں،جہاں انہوں نے اپنی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر کی اور اسٹیج پر پرفارمنس بھی دی۔