بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسٹاگرام کا نیا فیچر، ایپ کھولتے ہی ریلز فیڈ دکھانے کی آزمائش شروع

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ریلز کو ایپ کا بنیادی فیچر بنانے کے لیے نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کےمطابق میٹاکی زیرِملکیت ایپ محدودصارفین کےلیےایسا آپشن متعارف کرارہی ہےجس کے ذریعے صارفین انسٹاگرام کھولتے ہی روایتی ہوم فیڈ کے بجائےبراہِ راست ریلزفیڈ دیکھ سکیں گے۔

اس آپشن کومنتخب کرنےوالےصارفین کی ہوم اسکرین پراسٹوریز بدستور اوپرموجود رہیں گی،وہ چاہیں تو روایتی فیڈ پر بھی واپس جا سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ انسٹاگرام کافی عرصے سےاس تبدیلی پرکام کررہاتھا،تاہم اب محدود پیمانے پر صارفین کے درمیان اس کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

میٹا کی جانب سےریلزپربڑھتی ہوئی توجہ کی ایک بڑی وجہ صارفین کاویڈیوزدیکھنےمیں زیادہ وقت صرف کرنا ہے،کمپنی کےمطابق انسٹاگرام پرصارفین کےگزارےجانےوالےوقت کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ریلز دیکھنےمیں صرف ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹی 20: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

نئے فیچرکامقصد صارفین کو ریلز تک براہِ راست رسائی دینا اور ایپ پر ان کی مصروفیت میں اضافہ کرنا ہے۔