بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر وڈپٹی سپیکر قومی کاہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام دورانی نے لسبیلہ کے نزدیک بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد پر مامور پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 فوجی افسران کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میںاسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم ہیلی کاپٹر میں سوار پاک آرمی کے افسروں اور جوانوں کے جانی نقصان پر افسردہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی بہادری اور شجاعت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،قوم ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک اور قوم کی خدمت کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،ہماری مسلح افواج نے ملک اور قوم کے دفاع اور عوام کی خدمات کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں، قوم اپنے فوجی افسران کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔داسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کے بہادر سپوتوں کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔