بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت ان ایکشن،بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے بیرون ملک جانے سے روکنے کےلیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ احد رشید، ،ثمر علی خان، سیما ضیا ، نجیب ہارون اوریوٹیلیٹی اسٹورز کے سابق چیئرمین ذوالقرنین کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جہانگیر رحمان ، خالد مسعود اور ظفراللہ خٹک بھی نام ای سی ایل میں آنے کے بعد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔